Liberal Fascist’s Plea لبرل فاشسٹ کی فریاد

Posted January 31, 2011 by Awais
Categories: Uncategorized

لبرل فاشسٹ کی فریاد

حافظ صوفی

سنو! دیتا ہے خون ناحق یہ صدا

منصفو! کیا دلواؤ گے قاتل قادری کوسزا

 

بے گناہ کے قتل پر جشن منانے والو

دین کی حرمت کو تم نے خاک میں دیا ملا

 

جاہل مللایت کا سبق رٹ کر

محبت انسانیت کا جنازہ نکال لیا

 

پیغمبر امن، رحمتہ للعالمین کے نام پر

ملک بھر میں اتنی نفرت کیوں دی پھیلا

 

اسلام کے ٹھیکیدار اس شہر میں بہت ہیں صوفی

بس اب موقع دیکھ کے یہاں سے بھاگ جا

پاکستان پر مسلط بیرونی قرض کی منسوخی

Posted September 14, 2010 by Awais
Categories: Uncategorized

حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ٤٣ ارب ڈالر کا نقصان اٹھانے کے بعد پاکستان کے عرصہ دراز سے تکلیف میں مبتلا عوام فوری طور پرتو قحط کے خطرے سے دوچار ہیں. جبکہ اسکی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر کھڑی نظر آتی ہے.

اگرچہ بامعنی امداد اور بحالی کی حکومتی صلاحیت محدود ہے لیکن یہ استدلال بھی قبل غور رہے کہ سرکار کے پاسس سرمایہ کی سخت کمی ہے. جس کی ایک وجہ پاکستان کا بری طرح قرضوں میں جکڑے ہونا ہے.اس وقت پاکستان مجموعی طور پر ٥٥ ارب ڈالرکا مقروض  ہے. جبکے  اگلے چند سالوں میں  یہ رقم ڈرامائی انداز میں بڑھ کر٧٤ ارب ڈالر ہو جائے گی. معاشی سال ٢٠٠٩-١٠ میں پاکستان نے ٣ عشاریہ ٤ ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے جو کے اسکی مجموعی قومی پیداوار کے ٣٣ فیصد ہے.  ایک  تو ویسے ہی  قرضوں کا بوجھ ناقابل برداشت تھا لیکن سیلاب  کے بعد تو یہ ‘تحفہ’  ملکی معیشت کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے.

پاکستان بنیادی طور پر جن عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ہے انکا  ہمیشہ سے مطالبہ, غریب کش اور امرا نواز پالیسیوں کا نفاز رہا ہے. کیونکے پاکستان کے زیادہ تر قرضے فوجی آمروں(ایوب – ضیاء – مشرّف) کے زمانے میں لئے گیے اس لئے عالمی مالیاتی ادرارے مجودہ صورت حال میں  برابرکے ذمےدار ہیں.  لہٰذا  یہ جمہوریت اور عوام کے مفاد میں  ہے کے  نہ صرف ان اداروں کی سامراجیت کو للکارا جائے بلکہ فیصلہ کن شکست دے جائے.

حالیہ وقتوں میں نادہندگان ممالک (ہیٹی) کی ایسی مثالیں موجود ہیں جنکے قرضے فطری تباہ کاریوں کے بعد منسوخ کر دیۓ گئے.عالمی برادری کے ایسے اقدامات کی جڑیں ان مسلمہ قانونی روایات میں ہیں جو بنیادی  انسانی حقوق کے غیر متبدل ہونے پر زور دیتے ہیں. سیلاب کے بعد کا پاکستان انہی قانونی اور اخلاقی بنیادوں پر اپنے بیرونی قرضوں کے ایک بڑے حصّے کی منسوخی کا اہل ہے. علاوہ ازیں پاکستان پر موجود زیادہ تر قرض  تو عوام کے لئےویسے ہی کریہہ رقم کا درجہ رکھتا ہے. کیوں  کے عام شہریوں کا قرض لینے کے فیصلے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا.
ایسی مثالیں بھی موجود ہیں جہاں غیر جمہوری حکمرانوں کا لیا ہوا قرض عوام سے بمع سود وصول کرنے کی بجائے منسوخ کر دیا گیا. واضح معاشی اور سماجی وجوہات کے علاوہ عالمی برادری کےلئے پاکستان کے قرضوں کی منسوخی میں  دور رس سیاسی نتائج بھی موجود  ہیں. اول تو یہ کہ کالعدم مذہبی جماعتیں جو ریلیف کے کاموں میں ہمیشہ سے پیش پیش رہیں ہیں اب بھی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں. ملک کے کچھ  حصّوں میں تو  مدد کا دارومدار صرف انہی جماعتوں پر ہے اس صورت حال میں یہ اشد ضروری ہے کہ حکومتی آمدن میں اضافہ کیا جائے تاکہ یہ نادیدہ قوتیں  سماجی خلا پر کرنے کے بہانے  لوگوں کو اپنے مقاصد کیلیے استعمال نہ کر سکیں.دوسرے یه کہ  سیلاب سے نمٹنے کی حکومتی ناکامیاں میڈیا اور شہری متوسط طبقے کی مدد سے  فوجی اقتدار کی فرمائش میں نمو پا رہی ہیں. درمیانی مدت میں آنے والا معاشی بحران ان فرمائشوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جو آخر کر آمریت پر منتنج ہو گا.
پاکستان کے قرضوں کا بحران اب ری شیڈولنگ، جیسا مشرف دور میں ہوا تھا،کے ذریعے بھی ممکن نہیں. یہ ترکیب صرف وقتی طور پر تو مسئلے کو دبانے کا طریقہ تو ہو سکتی ہی لیکن آنے والے سالوں میں مزید تباہی کا موجب بنے گی. آخر کار صرف قرضوں کی منسوخی ہی ملک کا معاشی خسارہ کم کرنے اور اپنے وسائل کو سیلاب زدگان کی آبادکاری کی طرف موڑنے میں مدد دے سکتی ہے. کیوں کہ یہ مشق سیاسی نظام کی بقا کا ضامن  بھی ثابت ہو سکتی ہے اسی لئے اس معاملے پر پارلیمانی اتفاق رائے وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے

یہ مضمون تحریک منسوخی قرضاجات کی طرف سے جاری ہونے والے

وائٹ پپر کا ترجمہ ہے.

اسلامی انتہا پسندی کا نظریاتی سراب

Posted November 21, 2009 by Awais
Categories: History, Politics, Religion, Society

Tags: , , , , , , ,
View this document on Scribd

فساد اپنے اندر

Posted July 12, 2009 by Awais
Categories: History, Politics, Religion, Society

Tags: , , , , , , , , , ,

اقبال احمد

ڈان ١۵ فروری ١۹۹۸

ترجمہ حسن عابدی

pakistan violence

tcw1

Read the rest of this post »

انصاف کے منافی قانون

Posted July 12, 2009 by Awais
Categories: Politics, Religion, Society

Tags: , , , , ,

اقبال احمد

ڈان ۴ اکتوبر ١۹۹۲

ترجمہ: حسن عابدی

اختر حمید خان

اختر حمید خان

ooj1 Read the rest of this post »

مزہبی جماعتوں کے اصل چہرے

Posted June 26, 2009 by Awais
Categories: Gender, History, Politics, Religion, Society

Tags: , , , , , , , , ,

اقبال احمد

اردوترجمہ۔ حسن عابدی

ڈان ۔ ۷ مارچ ١۹۹۹

w2

PRR1

Read the rest of this post »

سائینسی نظریہ کیا ھے؟

Posted June 8, 2009 by Awais
Categories: Science

Tags: , , , , , , , , ,

سٹیون ہاکنگ

(A Brief History of Time)       وقت کا سفر

ترجمہ : ناظر محمود

بشکریہ مشعل

Stephen_Hawking

scientific_theory1 Read the rest of this post »

بدعہدی کی قیمت

Posted June 7, 2009 by Awais
Categories: Gender, History, Politics, Religion, Society

Tags: , , , , , , , , , , , , , ,

اقبال احمد

اردوترجمہ۔ حسن عابدی

ڈان ۔١۸ جون ١۹۹۵

بشکریہ مشعل

150px-Quaid5

BP1 Read the rest of this post »

دائیں بازو کی مزہبیت اوراس کی جڑیں

Posted June 7, 2009 by Awais
Categories: History, Politics, Religion, Society

Tags: , , , , , , ,

اقبال احمد

ڈان ۲۴ جنوری ١۹۹۹

بشکریہ مشعل

RRRight1 Read the rest of this post »

محمد علی جناح ، ایک منفرد شخصیت

Posted June 7, 2009 by Awais
Categories: History, Politics

Tags: , , ,

اقبال احمد

ڈان ۔ ١١ جون ١۹۹۵

بشکریہ مشعل

jincho1

Read the rest of this post »


Follow

Get every new post delivered to your Inbox.